دشت بلا

قسم کلام: اسم ظرف مکان

معنی

١ - مصیبت یا بلا کی جگہ، (مجازاً) کربلا کا میدان جنگ جس میں امام حسین ابتلا و امتحان سے دو چار ہوئے۔  وہ دشت بلا اور وہ فضاؤں کی خموشی مایوس ہوں میں وہ دعاؤں کی خموشی      ( ١٩٨١ء، شہادت، ١٨٦ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'دشت' کے ساتھ عربی زبان سے مشتق اسم 'بلا' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨١٠ء سے "کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر